معروف گلوکار نوید راناکانیاگانا ”ہن آجا ماہی“ مکمل

معروف گلوکار نوید راناکانیاگانا ”ہن آجا ماہی“ مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکار نوید رانا کے نئے گانے ”ہن آجا ماہی“ مکمل ہو گیا جبکہ گانے میں فرقان خان بطور ماڈل جلوہ گر ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار نوید رانا کے نئے گانے ”ہن آجا ماہی“کی شاعری،میوزک اور ارینج رضا نادر نے کیا ہے جو آج کل انڈین پنجابی فلموں میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھا رہے ہیں۔اس حوالے سے رضا نادر نے کہا کہ یہ گانا نوید رانا نے بہت خوبصورتی کے ساتھ گا کر مجھے جو عزت دی ہے مجھے یقین ہے کہ گانے کی ریلیز کے بعد مزید چار چاند لگ جائیں گے۔جیسا گا نا ہے اس کو اسی فیلنگ کے ساتھ گایا گیا ہے۔ماڈل فرقان خان نے کہا کہ بطور ماڈل یہ گانا میرا پہلا گا نا ہے اور مجھے امید ہے لوگ میری پرفارمنس کو پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -