کاروبار کرنے سے معیشت پروان چڑھے گی: ایل بی ایف

کاروبار کرنے سے معیشت پروان چڑھے گی: ایل بی ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور بزنسمین فرنٹ کے عہدیداران چیئرمین محمد امجد چودھری، وائس چیئرمین سردارعثمان غنی، صدر راجہ حسن اخترنے کہا ہے کہ حکومت نے کاروبار کرنے کی اجازت دینے سے معیشت پروان چڑھے گی۔حکومت کیجانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کرونا وباکے کیسز اور ھلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا جسکی وجہ سے (ایس او پیز) پر عملدرآمد لازم ہے، کہیں ایسا نہ ھو کہ ھماری زرا سی کوتاہی کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن دوبارہ لاگو کر دیا جائے جو کہ انتہائی سخت اور تکلیف دہ ھوگا۔ کاروبار کیجئے مگر زمہ داری کیساتھ جس کے مطابق دوکاندار اور ملازم ماسک پہن کر رکھیں اور ایک دوکان پر زیادہ ملازم نہ ھوں۔.دوکاندار اور گاہک مناسب فاصلہ (کم از کم چھ فٹ) رکھیں۔دوکاندار اور ملازم صابن سے اچھی طرع بار بار ھاتھ دھوئیں اور گاہکوں کے لئے مناسب سینی ٹائیزر کا استعمال کریں۔.زیادہ عمر کے ملازموں کا خاص خیال رکھیں۔ دوکانوں پر رش مت لگائیں اس معاملہ میں انتہائی اختیاط برتیں۔

مزید :

کامرس -