ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے ایزی پیسہ ایپ کیلئے ”دی انوویٹرز 2020“ ایوارڈ جیت لیا

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے ایزی پیسہ ایپ کیلئے ”دی انوویٹرز 2020“ ایوارڈ ...

  

لاہور(پ ر)ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے فلیگ شپ موبائل بینکنگ پلیٹ فارم ایزی پیسہ کو گلوبل فنانس میگزین نے پیمنٹ کے شعبے میں ”دی انوویٹرز2020“ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ایزی پیسہ ایپ کو فنانس میں جدید امور سے نمٹنے کیلئے نئی راہیں متعین کرنے اور جدید ترین ٹولز متعارف کرانے کی مسلسل کاوشوں کے طور پر سراہا گیا ہے۔”دی انوویٹرز2020“ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جوکارپوریٹ فنانس،پیمنٹس،اسلامک فنانس،ٹریڈ فنانس اور کیش مینجمنٹ کے سیکٹرز میں دنیا کے سب سے بڑے اور زیادہ منفرد شراکت داروں کو ایوارڈز سے نوازتا ہے۔ایزی پیسہ ایپ کو حال ہی میں دس سالہ خدمات کے جشن کے طور پر ایک نئی شکل دی گئی،پاکستان بھر کے صارفین کو روایتی بینک اکاؤنٹس کے بغیر موبائل بینکاری سے استفادہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ایپ کو استعمال کرنے والے فعال صارفین کی تعداد 20لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور دسمبر2018سے اس میں 2.8گنا کا اضافہ دیکھا گیا۔ ایپ لوگوں کو موبائل منی اکاؤنٹس برقرار رکھنے،براہ راست ایر ٹائم کی خریداری اور بنڈلز کی سبسکرپشن،فنڈز ٹرانسفر،کیو آر ادائیگیوں،بلوں کی ادائیگیوں،ٹکٹس کی خریداری،مختلف انشورڈ مصنوعات تک آسان رسائی،مربوط والٹس ٹاپ اپ،بین الاقوامی ترسیلات اور اسمارٹ فون کے ذریعے بہت سے دیگر آسانیوں کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اس اعزاز کے حصول پر ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک /ایزی پیسہ کے صدرو سی ای او محمد مدثرعاقل کا کہنا ہے کہ ہمارا ہمیشہ سے یہی مقصد رہا ہے کہ ایزی پیسہ کے ذریعے صارفین تک ایسے سالوشنزپہنچائے جائیں جس کا پہلے کبھی تصور بھی نہ کیا گیا ہو۔اس سروس کے متعارف کرائے جانے کے بعد سے ہم نے ہموار ڈیجیٹل مالی انفرا اسٹریکچر بنانے کی کوشش کی ہے جو کہ مضبوط،محفوظ اور صارف دوست ہے۔گلوبل فنانس میگزین کی انوویٹرز2020کی فہرست میں شامل ہونا ہمارے لئے،ہماری ٹیم کیلئے اور ہمارے ان صارفین کیلئے اعزاز کی بات ہے جو کہ ملک بھر میں ہم پر اعتماد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہم پاکستان کے ڈیجیٹلی معیشت کی جانب اپنے اس سفر میں سنگ میل کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اپنے ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے ذریعے ملک میں جدید ترین ڈیجیٹل مالی خدمات کے ذریعے عوام کی مالی ضروریات پوری کرنے میں بھرپور معاونت کررہا ہے۔موجودہ کوویڈ19وبا ء کے دوران ایزی پیسہ نے ملک میں سخت لاک ڈاؤن کے باوجود صارفین کی خدمات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔صارفین کو حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل پر جانے کی ترغیب دیکر ایزی پیسہ انہیں اپنی روزمرہ کی مالی سرگرمیوں کیلئے کیش لیس ادائیگیوں کی سہولت فراہم کررہا ہے جس کا مقصد پاکستان کیلئے ایک مضبوط ڈیجیٹل مالی منظر نامے کی حتمی تشکیل ہے۔

مزید :

کامرس -