سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعے 30 ہزار افراد کو راشن فراہم کرینگے، ماسٹر گروپ

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعے 30 ہزار افراد کو راشن فراہم کرینگے، ماسٹر گروپ

  

لاہور(پ ر)پاکستان کا معروف کارپوریٹ اور صارفین پر توجہ مرکوز کرنے والا صنعتی گروپ ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز (1963) نے #DontLetThemSleepHungry انی شی ایٹو کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد جاری COVID-19 وباء سے متاثر ہونے والے 30 ہزار افراد کو راشن کی فراہمی کے لئے فنڈ اکٹھا کرنا ہے۔ گروپ نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو راشن کی تقسیم میں کردار ادا کرے گا۔ ماسٹر گروپ نے عطیہ کئے گئے ہر روپے کو اس کے حقدار تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سے قبل گروپ نے مہم کے پہلے مرحلے کے دوران COVID-19 کے 20 ہزار متاثرین کے لئے راشن تقسیم کیا جسے #COROimdaad قرار دیا گیا۔ دوسرے مرحلے کے دوران #DoNotLetThemSleepHungry کا مقصد مزید 30 ہزار متاثرین کی مدد کرنا ہے۔COVID-19 وباء کے دوران متاثرہ خاندانوں کی مدد اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے ماسٹر گروپ اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ شدید متاثرہ کمیونٹیز کو خوراک فراہم کریں گے۔ #COROimdaad کے پہلے مرحلے کے دوران کراچی (پورٹ قاسم، کاشف اقبال تھیلی سیمیا کیئر سینٹر، اسلامیہ پبلک سکینڈری اسکول)، لاہور (بادامی باغ، حنیف پارک، بیگم کوٹ، فرخ آباد شاہدرہ، والڈ سٹی، کاہنہ، والٹن، مزنگ، گجوماتہ) اور بلوچستان (اورمارہ سٹی، تسسک، سعید آباد II، مل گوٹھ، بسول گوٹھ، حد گوٹھ، گورحد گوٹھ) میں پسماندہ کمیونٹیز اور مراکز میں راشن تقسیم کیا۔ماسٹر گروپ نے COVID-19 کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرتے ہوئے کراچی شہر کو چنگان ماسٹر موٹرز کی جانب سے جدید ترین کاروان یورو IV ایمبولینس عطیہ کی۔ ماسٹر گروپ نے اپنی بحالی کی کوششوں میں ماسکس، وینٹی لیٹرز اور میٹرس بھی عطیہ کئے۔

ماسٹر گروپ کے ڈائریکٹر سامر ملک نے کہا کہ ماسٹر گروپ میں ہم اپنی کمیونٹی کی مسلسل بالخصوص اس مشکل وقت میں مدد پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم تمام متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں امید دینے کے خواہاں ہیں۔ میں تمام کارپوریشنز اور شہریوں پر زور دیتا ہے کہ وہ کسی بھی طرح ممکن ہو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ ان متعدد اقدامات میں سے ایک ہے جو ماسٹر گروپ نے پاکستان میں پسماندہ کمیونٹیز کی امداد کیلئے اٹھائے ہیں۔ ماسٹر گروپ کا گزشتہ 57 برس سے فوم، ٹیکسٹائلز، کیمیکلز، آٹوموٹو، انجینئرنگ، پاور، ریٹیل اور فرنیچر کے شعبوں میں متنوع تجربہ ہے۔ گروپ کی پاکستان بھر میں 16 مینوفیکچرنگ سہولیات اور ملک بھر میں تیز ترین تقسیم اور سپلائی چین نیٹ ورک ہے۔

OOO

مزید :

کامرس -