مسرور محمودپاکستان میں جی ای کے نئے سی ای او

  مسرور محمودپاکستان میں جی ای کے نئے سی ای او

  

لاہور(پ ر)جی ای نے مسرور محمود کو پاکستان میں اپنا نیا سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھیں ملک میں کمپنی کی افزائش کو آگے بڑھانے اور ترقی کے لیے حکومتی ویژن کے مطابق جی ای کے تمام سیکٹرز میں حکمت عملی کو ہم آہنگ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس کے علاوہ،مسرورٹیلنٹ ڈیولپمنٹ بڑھانے، رسک مینجمنٹ کو یقینی بنانے اور طویل المدت اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ایک مضبوط جی ای برانڈ کی تعمیر پر توجہ مرکوز کریں گے۔مسرور جی ای میں کام کا14 سالہ شاندار تجربہ رکھتے ہیں۔انھوں نے فنانس، کمرشل اور آپریشنز میں متعدد عہدوں پر قائدانہ کردار ادا کیا اور مشرق وسطیٰ، افریقا، یورپ اور امریکا میں کام کر چکے ہیں۔انھوں نے2006 میں جی ای کے ساتھ اپنا کیرئر شروع کیا اور یورپ میں فنانشل میبنجمنٹ پروگرام کے ساتھ وابستہ ہوئے۔بعد میں انھیں کارپوریٹ آڈٹ اسٹاف کے لیے سلیکٹ کیا گیا،جہاں انھیں ایوی ایشن، پاور، کارپوریٹ اور ریسرچ ڈویژنز میں کئی گلوبل ا سائنمینٹس پر کام کرنے کا موقع ملا۔مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور ترکی میں جی ای کے پریذیڈنٹ اور سی ای او،نبیل حبائب نے کہا کہ" جب سے پاکستان قائم ہوا وہاں جی ای موجود رہا ہے اور اس نے توانائی، صحت عامہ اور ٹرانسپورٹیشن کے سیکٹرز میں اہم انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔توانائی میں خود کفالت اور افزائش بڑھانے پر توجہ دینے کے ساتھ جی ای جدید ٹیکنالوجی اور مضبوط مقامی ٹیموں کے ساتھ سروس کی فراہمی کے ذریعے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں اپنے شراکت داروں کی مدد پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

مسرور محمود لوکلائزیشن اور جدید سلوشنز کو آگے بڑھانے کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ہیں،جو ہمارے کسٹمرز اور معیشت کے لیے اضافی ویلیو پیدا کرنے میں گراں قدر اضافہ ثابت ہو گا"۔مسرور محمود نے کہا کہ " ملک میں اپنے مضبوط ورثے اور لوگوں اور انڈسٹری کی ضروریات و خواہشات کے بارے میں گہرے ادراک کے ساتھ ہم ایسے بہترین ٹیک سلوشنز لانے کا عزم رکھتے ہیں جو پاور اور ہیلتھ کیئر سمیت اہم شعبوں میں آپریشنل ایفی شینسی اور پیداواریت بڑھائیں گے۔ہماری توجہ اس امر پر مرکوز ہے کہ زیادہ شراکت داری، اضافی لوکلائزیشن اور ذہین پاکستانی پروفیشنلز کے لیے نئی ملازمتیں پیدا کر کے اس ملک میں اپنے نقوش کی تعمیر کو جاری رکھا جائے۔ہم قوم کی ترقی میں شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان میں افزائش کا غیر معمولی موقع دیکھ رہے ہیں "۔ جاری شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کے لیے مسرور اپنے عزم کی وجہ سے پاور سیکٹر اور ہیلتھ کیئر پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے جہاں جی ای متعدد پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ان کے پاس یونیورسٹی آف واٹرلو، کینیڈاسے میتھمیٹکس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کی خصوصیت کے ساتھ بیچلر آف میتھمیٹکس (آنرز) کی ڈگری ہے۔مسرور محمود، اسلام آباد میں جی ای کے ہیڈ آفس میں بیٹھیں گے۔جی ای کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اپنے دفاتر کے ساتھ ملک میں 60 سال سے زیادہ عرصہ سے کام کر رہی ہے۔ملک میں اہم سمجھوتوں کے علاوہ جی ای نے پاکستان میں توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ توانائی کے وسائل کو ترقی دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔جی ای،پاکستان کے توانائی، صحت عامہ اور ایوی ایشن کے سیکٹرز میں کام کرتے ہوئے مقاصدکے حصول کے لیے حکومت کی مدد جاری رکھے گی اور فنڈنگ کے امکانی ذرائع کی نشان دہی اور ان سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش کا کام کرے گی۔

مزید :

کامرس -