”جیوندے وسدے لوگ“ میں آ صف نکئی، طاہر شمسی کی شرکت

”جیوندے وسدے لوگ“ میں آ صف نکئی، طاہر شمسی کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام پروگرام ”جیوندے وسدے لوگ“ میں صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس سردار آ صف نکئی،تجزیہ کار تسکین خان اور ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کی بذریعہ فون لائن شرکت،سردار آ صف نکئی نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے اقدامات سامعین سے مفصل طور پر شئیر کیے، ڈسٹرکٹ قصور اور گردونواح میں جاکر انتظامات کا خود جائزہ لیا تاکہ لوگوں تک حکومتی وسائل تقسیم ہوسکیں پروگرام کے میزبان مدثر قدیر اور آ شر ندیم تھے اس موقع پر اپنی گفتگو میں تجزیہ کار تسکین خان نے حکومتی احساس پروگرام اور کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکومتی تدابیر کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حکومتی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اسے غریب لوگوں کی فلاح وبہبود کاا علامیہ قرار دیا پروگرام کے دوران میزبانوں نے اطہر شاہ خان جیدی کی وفات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی صداکاری کی صوتی جھلکی بھی پروگرام کا حصہ رہی اور پروگرام کے اختتامی مراحل میں ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے پلازمہ تھراپی کے حوالے سے حوصلہ افزاء گفتگو سامعین کو بتاتے ہوئے کہا کہ پلازمہ کا استعمال ان مریضوں پر کیا جاتا ہے جن کے پھپیھڑے اس مرض کی وجہ سے متاثر ہوجاتے ہیں اگر وینٹی لیٹر پر جانے سے پہلے اگر پلازمہ متاثرہ مریض میں انجیکٹ کردیا جائے تو ایسے مریض بہت جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر نگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلیٰ نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -