طبی مصنوعات کی درآمدات 6فیصد کم

طبی مصنوعات کی درآمدات 6فیصد کم

  

اسلام آباد (اے پی پی) مارچ 2020ء کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات میں 6.07 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 78.9 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2019ء کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 83.99 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران طبی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 5.09 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -