فلم”دمستے“میں کردار سے انصاف کرنے کی کوشش کی ہے،حفظہ

فلم”دمستے“میں کردار سے انصاف کرنے کی کوشش کی ہے،حفظہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حفظہنے کہا ہے کہ میں ان دنوں بنائی جانے والی ولی فلم ”دمستے“میں کام کررہی ہوں۔اس فلم کے مرکزی کردار عمران اشرف اور امر خان ادا کررہی ہیں۔میری کوشش ہے کہ فلم”دمستے“میں اپنے کردار سے انصاف کرسکوں۔اس فلم میں فنکاروں کے گیٹ اپ کی ذمہ داری ملک کے نامور آرٹسٹ مختار کالا کو سونپی گئی ہے۔ اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا اس سے فلم کیلئے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا۔

ااداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔حفظہ نے کہا ہے کہ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے‘میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں میرے نزدیک کوئی نمبرون یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے۔فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا۔

مزید :

کلچر -