کار انداز ڈیزائن تھنکنگ سروسز کو سبسڈی فراہم کرے گا

    کار انداز ڈیزائن تھنکنگ سروسز کو سبسڈی فراہم کرے گا

  

اسلام آباد (پ ر)کار انداز نے موبائل اور ویب بیسڈ پلیٹ فارمز کے ذریعے مصنوعات اور سروسز فراہم کرنے والی ڈیجیٹل فنانشل سروسز (ڈی ایف ایس) فراہم کنندگان کیلئے ڈیزائنگ تھنکنگ خدمات کو سبسڈی دینے کے لئے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ کارانداز کا مقصد ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات اور سروسز کو فروغ دینا ہے جو صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں، زیادہ قدر، پرکشش اور صارف دوست حل پیدا کرتی ہیں اور ملک میں مالیاتی شمولیت کو بڑھاتی ہیں۔ اکثر ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات پیچیدہ ہوتی ہیں جب انہیں ڈیجیٹل طور پر پیش کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے بہت سے صارفین ان کو استعمال کرنے گریز کرتے ہیں۔ اس نے اعتماد میں ایک خلاء پیدا کیا جس کی وجہ سے اپنائیت میں کمی ہوئی۔ ڈیزائن تھنکنگ کے استعمال سے تشکیل دی جانے والی مصنوعات پیچیدگی کو کم کرتی ہیں اور صارفین کے اعتماد اور اپنائیت کو بہتر بناتی ہیں۔ بہت سے آنے والے ڈی ایف ایس فراہم کنندگان ماہر ڈیزائن تھنکرز کی خدمات کو شامل کرنے سے قاصر ہیں جبکہ وسائل کی کمی کی وجہ سے حل تیار کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ اہم بصیرت، مہارت اور بہترین بین الاقوامی طریقوں کی معلومات سے محروم ہو جاتے ہیں۔ کار انداز کی پیش کردہ سبسڈی اس فرق کو دور کرے گی اور مقامی طور پر تیار کردہ حل کی افادیت کو بہتر بنائے گی۔اس پروگرام کے تحت آنے والی سروسز میں ڈیزائنگ تحقیق، صارف کے تجربہ پر مبنی ڈیزائن، یوزر انٹرفیس ڈیزائن، قابل استعمال آڈٹ اور مصنوعات اور سروس ڈیزائن شامل ہیں۔ ادائیگیوں، بچت، کریڈٹ، کسٹمر ایکوزیشن، قرضے، موبائل والٹس، ای کامرس ادائیگیوں، ڈیجیٹل آن بورڈنگ، اکاؤنٹ کھولنے اور ڈیجیٹل سیکورٹی وغیرہ میں کام کرنے والے ڈی ایف ایس فراہم کنندگان درخواست دینے کے اہل ہیں۔ پروگرام اور درخواست کے بارے میں مزید تفصیلات کار انداز کی ویب سائیٹ https://karandaaz.com.pk/design-thinking سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کار انداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر ریحان اختر نے کہا ” ڈیجیٹل طریقے سے بات کرتے ہوئے صارفین کے ساتھ اعتماد پیدا کرنے کے لئے ایک کار آمد ڈیزائن ضروری ہے۔ یوزر سینٹرک ڈیزائن عام طور پر وجدانی نہیں ہوتا جیسا کہ وسیع پیمانے پر پروڈکٹ مینیجرز یقین کرتے ہیں۔ اس کیلئے صارف کی اہم بصیرت کا پتہ لگانے کے لئے کسی ڈیزائن ماہر کی ضرورت ہوتی ہے جب یہ ڈیزائن میں استعمال ہو تو یہ صارف کے تجربہ میں اضافہ کر سکتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے ڈی ایف ایس فراہم کنندگان کار انداز کی جانب سے منتخب کردہ ڈیزائن فرمز کے پینل کے ذریعے مطلوبہ عمل مکمل کرنے کے بعد ان سبسڈی کی حامل خدمات کو حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیزائن فرمز ہر اسائنمنٹ کی بولی لگائیں گی اور سب سے کم بولی دینے والے سے معاہدہ کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کی لاگت کا نصف درخواست گذار برداشت کرے گا جبکہ دیگر بقیہ حصہ یا پانچ لاکھ روپے تک جو بھی کم ہو، کار انداز برداشت کرے گا۔ کار انداز نے ڈیزائنگ تھنکنگ خدمات پیش کرنے کے لئے تین انڈسٹری لیڈرز آئیڈیٹ انوویشن، سسٹمز لمیٹڈ اور ڈیزائنسٹ کو مسابقتی عمل کے بعد منتخب کیا ہے۔“کار انداز کے سی ای او علی سرفراز نے کہا ” ڈیجیٹل مالیاتی خدمات یا مصنوعات کو صارفین کیلئے ایک وجدانی تجربہ پیش کرنا چاہئے۔ آج کی معیشتوں میں لوگوں اور کاروباروں کو ہر جگہ ہر وقت بینک کی ضرورت ہے بالخصوص عالمی وباء کے پھیلاؤ کے بعد جس کی وجہ سے دنیا اس وقت بھی مشکلات کا شکار ہے۔ یہ ضروری ہے کہ تشکیل دیا جانے والا ہر حل اور سروس ابھرتی ہوئی صورتحال کے لئے جوابدہ ہوں اور صارفین کے طبقات کے وسیع سپیکٹرم کی تکمیل کرتے ہوں، ان کی مخصوص ضروریات اور رویوں کو سمجھتے ہوں۔ کسی حل کا کسٹمر سینٹرک ڈیزائن اس بات کا یقین کرنے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ ہم نہ صرف مالی شمولیت کی بنیاد وسیع کررہے ہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ روایتی بینکنگ چینلز کے مقابلے میں صارفین ان آسان حلوں کا استعمال کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ کار انداز بطور سروس پروگرام ڈیزائنگ تھنکنگ پاکستان میں جدت پسندوں کی حوصلہ افزائی کرے گا تاکہ وہ اس کے حل کو زیادہ صارف دوست اور مقامی ضروریات کے مطابق جوابدہ بنانے میں زیادہ وقت اور کوششیں صرف کریں۔“

مزید :

کامرس -