فنکاپاکستان کاوزیر اعظم کوویڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ

فنکاپاکستان کاوزیر اعظم کوویڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)FINCAمائیکرو فنانس بینک پاکستان اور اس کے ملازمین نے بحران کے وقت میں قوم کی مدد کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم کوویڈ19ریلیف فنڈ میں 20لاکھ روپے کا عطیہ فراہم کیا ہے۔یہ اس اقدام کا ایک حصہ تھا جس میں FINCAکے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ کوویڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی گئی تا کہ بحران کے اس وقت میں ملکی ضرورت پوری کی جاسکے۔FINCAمائیکرو فنانس بینک کے چیف آپریٹنگ افسر ایس۔ایچ۔قاضی نے لاہور میں وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں عطیہ کردہ رقم کا چیک پیش کیا۔اس موقع پرFINCAپاکستان کے سی ای او فرید احمد خان کا کہنا تھا کہ ”FINCAپاکستان اپنے ملازمین کی بطور کارپوریٹ شہری سماجی و انسانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔“وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عطیہ وصول کرتے ہوئےFINCA کے ملازمین کے جذبے کو سراہا اور اس وباء کے مقابلے کیلئے بطور قوم متحد ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔FINCA مائیکرو فنانس بینک کے چیف آپریٹنگ افسر ایس۔ایچ۔قاضی کا کہنا تھا کہ ”اس قسم کے اقدامات دنیا بھر میں کمیونٹیز کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں ترقی دینے کے FINCA کے نظریے اور مقصد سے مطابقت رکھتے ہیں۔“

مزید :

کامرس -