کوروناکو سنجیدہ لیں، علی ظفر کا سوشل میڈیا پر پیغام

کوروناکو سنجیدہ لیں، علی ظفر کا سوشل میڈیا پر پیغام

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارعلی ظفر نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کورونا کو ہلکا نہ لیں۔ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں علی ظفر نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا کہ ’جس طرح غم کا کوئی وقت مقرر نہیں اِسی طرح خوشی کا بھی کوئی وقت تعین نہیں کیا گیا ہے۔گلوکار نے کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’اگر مجبوری ہو تو گھر سے باہر جائیں لیکن شرط یہ ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

‘اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’مہربانی کرکے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور اپنا خیال رکھیں۔

مزید :

کلچر -