ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں اعلیٰ سطحی کا سیکورٹی اجلاس

  ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں اعلیٰ سطحی کا سیکورٹی اجلاس

  

کراچی (کرائم رپورٹر) ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ایک اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی پی اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز(ایسٹ، ساتھ، ویسٹ، سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور ٹریفک)،پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کراچی بالخصوص اور اندرون سندھ بالعموم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیاگیاتاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے مثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ مزید براں اجلاس میں لاک ڈان، سٹریٹ کرائم اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے حکمتِ عملی مرتب کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کئے جائیں گے۔ اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن ا مان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلا ق کی پاسداری کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -