میرپورخاص، بااثر شخص کی غیرقانونی تعمیرات جاری

  میرپورخاص، بااثر شخص کی غیرقانونی تعمیرات جاری

  

میرپورخاص(بیورورپورٹ)نا معلوم شخص ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے میرواہ روڈ پر پرانے قائم سینما کی دکانوں کے ساتھ ناجائز تجاؤزات دھڑلے سے قائم کر رہا ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ خاموش ہے،تفصیلات کے مطابق نا معلوم شخص نے اپنی دکان عام دکانوں سے آگے ناجائز 40فٹ مین روڈ کی طرف کور کر کے تعمیرات کروانی شروع کر دی اور تعمیرات چھت لیول پر پہنچا دیا ہے تاہم اب تک متعلقہ اداروں نے کوئی مداخلت نہیں کی،بتایا جاتا ہے کہ ناجائز تجاؤزات بنانے والے شخص کو سرکاری پارٹی کے لیڈروں کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ بغیر کسی خوف کے تجاؤزات قائم کر رہا ہے،سول سو سائٹی اور سماجی تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مذکورہ ملوث شخص کے خلاف قانونی ایکشن لیکر ناجائزتجاؤزات ختم کرائی جائے تاکہ شہر میں کسی دوسرے کو بھی ناجائز تجاؤزات قائم کرنے کی حمت نہ ہونے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -