جیکب آباد،6 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

جیکب آباد،6 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

جیکب آباد(این این آئی) جیکب آباد میں 6 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مزید 50 اہلکاروں کی ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں 6 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچی جہاں محکمہ صحت کی ٹیم نے اکاؤنٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازمین، سول لائن تھانہ کے ایس ایچ او اور اہلکاروں سمیت 50 سے زائد اہلکاروں کی کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے، اس سلسلے میں محکمہ صحت کے افسر ڈاکٹر صادق لاشاری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کے نمونے سکھر لیب بھیجیں جائیں گے اور دو روز کے اندر رپورٹ آجائے گی، علاوہ ازیں ایس ایس پی جیکب آباد کے اردلی اور اکاؤنٹنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی کی ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے تھے جس کے بعد ایس ایس پی نے خود کو کیمپ ہاؤس میں قرنطینہ کردیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -