موجودہ مقام بھرپور محنت سے حاصل کیا،اداکارہ نیہا ملک

  موجودہ مقام بھرپور محنت سے حاصل کیا،اداکارہ نیہا ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نیہا ملک نے کہا ہے کہ میں ان دنوں کراچی میں بنائے جانے والے ڈراموں میں کام کررہی ہوں موجودہ مقام اپنی بھرپور محنت سے حاصل کیا، دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پرانے دور میں ٹی وی پر کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا تھا اور خاندان والوں کی طرف سے بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔آج کل پڑھے لکھے اور اچھے گھرانے کے لڑکے اور لڑکیاں اس شعبے کی طرف آرہے ہیں جو خوش آئند بات ہے اور میں ان کا کام دیکھ کر خوش ہوتی ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ محنت کیا ہوتی ہے اس لئے میں دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔

مزید :

کلچر -