ڈاکٹر نیاز کورونا کے خلاف فرنٹ لائن کے سپاہی تھے، عبدالحمید بٹ

  ڈاکٹر نیاز کورونا کے خلاف فرنٹ لائن کے سپاہی تھے، عبدالحمید بٹ

  

کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ضلع غربی کے سیکرٹری اطلاعات عبدالحمید بٹ،آل باڈی تنظیم آرائیاں آرائیں ویلفیئر شیر شاہ کے سرپرست اعلء چوہدری محمد ارشد جنرل سیکرٹری جاویداقبال نائب صدر محمداسلم محمد حنیف محمد اقبال غلام رسول محمد حفیظ اور دیگر نے نیو جرسی امریکا میں مقیم معروف پاکستانی معالج ڈاکٹر نیاز علی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نیاز علی کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کے سپاہی تھی اور مریضوں کی زندگی بچاتے بچاتے وہ خود اس مہلک مرض کا شکار ہوگئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -