کورونا، دنیا کا سب بڑا فلمی میلہ "کانز فلم فیسٹیول”ملتوی

کورونا، دنیا کا سب بڑا فلمی میلہ "کانز فلم فیسٹیول”ملتوی

  

لاہور(فلم رپورٹر)کورونا کی وجہ سے دنیا کا سب بڑا فلمی میلہ "کانز فلم فیسٹیول”بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔کانز فلمی میلے کے منتظمین کے مطابق یہ میلہ جون یا جولائی کے شروع میں کرانے سمیت مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ رواں سال یعنی 2020 میں کانز فلمی میلہ 12 سے 23 مئی کے درمیان ہونا تھا۔فرانس کے جنوبی ساحلی شہر کانز میں ہونے والے سالانہ فلمی میلے میں دنیا بھر سے فلم ساز، اداکار اور مشہور شخصیات شرکت کرتی ہیں۔میلے میں بڑے بجٹ کی فلمیں بھی ریلیز کی جانی تھیں ان میں فلم‘میلان’اور‘نو ٹائم ٹو ڈائے’بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی وبا کرونا کی وجہ سے بالی ووڈ اور پاکستان میں ہونے والے لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریبات منسوخ کئے جانے کا اعلان ہوچکا ہے۔

مزید :

کلچر -