شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا

شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ملک کے بیشتر شہروں کی رونقیں بحال تو ہوئیں لیکن اکثر مقامات پر شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ملک بھر میں دکانوں کے شٹر کھل گئے اور بازاروں میں لوگوں کا رش لگ گیا تاہم متعدد جگہوں پر کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو نہیں اپنایا گیا۔کراچی کے مختلف بازاروں میں شہریوں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں اکثر لوگ ماسک کے بغیر ہی نظر آئے۔ سماجی فاصلہ تو درکنار، بازاروں میں رش اس قدر تھا کہ پیدل چلنا بھی محال تھا۔سندھ کے اضلاع بدین، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز میں دکانیں تو کھل گئیں مگر تاجر اور شہری حکومتی احکامات کو خاطر میں نہ لائے۔واضح رہے کہ لاک ڈان کے فیز ٹو کے دوران چھوٹی مارکیٹس کو کاروبار کی اجازت دی گئی ہے۔ گارمنٹس اور جوتوں کی دوکانیں، شعبہ تعمیرات سے منسلک تمام کاروبار، الیکٹرونکس مصنوعات کے بازار، پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ حجام اور جمنیزیمز کو بھی انہیں اوقات میں کھلا رہنے کی اجازت ہے۔کاربار کھولنے سے قبل حکومتی ہدایت نامہ بھی دیا گیا ہے جس کے تحت دکاندار اپنی دوکانوں میں زیادہ رش نہ کریں، سماجی فاصلہ کے اصول پر عملدرآمد اور دوکانوں میں سینیٹائزرز کا موجود ہونا یقینی بنایا جائے۔ایس او پیز کے تحت کاروباری مراکز میں عملہ محدود رہے گا، سارے عملے کے لیئے گلوز اور ماسکس پہننا بھی ضروری ہو گا۔