الائیڈ ہسپتال کے فارمیسی ٹیکنیشن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق

  الائیڈ ہسپتال کے فارمیسی ٹیکنیشن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹر کے بعد فارمیسی ٹیکنیشن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ فیصل آباد میں مجموعی طور پر میڈیکل کے شعبہ سے منسلک 4افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ بتایا گیاہے کہ سدھار بائی پاس کا رہائشی محمد دلشاد الائیڈ ہسپتال میں واقع آئسولیشن وارڈ میں بطور فارمیسی ٹیکنیشن فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر اس کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں کرونا وائرس پازیٹو آگیا اور اس کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرتے ہوئے اس کے اہلخانہ اور ساتھی اہلکاروں کے بھی بلڈنمونے حاصل کر لئے گئے ہیں اور گھر والوں کو گھرمیں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
کرونا تصدیق