کراچی، افغانستان سے تربیت حاسل کرنیوالے 2دہشتگرد گرفتار

      کراچی، افغانستان سے تربیت حاسل کرنیوالے 2دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے شہر کے دو مختلف مقامات پر خفیہ آپریشنز کرکے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔خفیہ ذرائع کے مطابق دہشتگرد نبی گل اور محمدعقیل نے 2008ء میں آئی بی کے 2 افسروں کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ افغانستان سے تربیت یافتہ ان دہشتگردوں سے اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے قتل سمیت دیگر درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہواہے۔دوسری کارروائی میں لیاری گینگ وار کے کارکن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم شہزاد عرف چھوٹو نے چالیس سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے عزیر بلوچ کی حکم پر بابا لاڈلا گروپ سمیت دیگر شہریوں کو قتل کیا۔
دہشتگرد گرفتار