سیکورٹی کونسل کی غیر قانونی پابندیاں ایران سے وعدوں کی خلاف ورزی ہو گی: ڈاکٹر جواد ظریف

  سیکورٹی کونسل کی غیر قانونی پابندیاں ایران سے وعدوں کی خلاف ورزی ہو گی: ...

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر جواد ظریف ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا سیکیورٹی کونسل کی جانب سے ہر قسم کی نئی پابندیاں ایرانی عوام سے کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کو چاہیے امریکہ کو جے سی پی او اے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اور ہٹائی گئی پابندیاں پھر سے لگانے نیز بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی کی وجہ سے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ امریکہ کا جے سی پی او اے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اور نئی پابندیاں لگانا عالمی امن اور سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور اس کے رکن ممالک کو چاہیے کہ جے سی پی او اے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ایرانی عوام پر لگائی جانے والی غیر قانونی پابندیاں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کی جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -