جوبلی لائف کی ایل آر بی ٹی، انڈس اور شوکت خانم ہسپتال کو تعاون کی یقین دہانی

  جوبلی لائف کی ایل آر بی ٹی، انڈس اور شوکت خانم ہسپتال کو تعاون کی یقین دہانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں نجی شعبے کے سب سے بڑے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے صحت کے شعبہ میں کام کرنے والے چند صف اول کے اسپتالوں بشمول انڈس اسپتال، ایل آر بی ٹی اور شوکت خانم میموریل اسپتال کے ساتھ تعاون کے لئے خصوصی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام انکے صارفین کے ساتھ مشترکہ کاوش ہے۔ اس اقدام کے تحت جوبلی لائف کے سوشل میڈیا پیجز پر تعاون پر مبنی پوسٹس پر ہر لائک، کمنٹ یا شیئر کے بدلے 50 روپے ان اسپتالوں کو جوبلی لائف انشورنس کی جانب سے دیئے جائیں گے۔ جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، "موجودہ حالات میں ہمارا صحت عامہ کا نظام ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ہی ساتھ بہت زیادہ دباؤ کا بھی شکار ہے اور اسے ہمارے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ اس اقدام کی بدولت لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت سے ہم مل جل کر زیادہ بڑے پیمانے پر مثبت اثرات ڈال سکتے ہیں۔ انڈس اسپتال، ایل آر بی ٹی اور شوکت خانم میموریل اسپتال کا پاکستان کے چند معتبر اسپتالوں میں شمار ہوتا ہے اور یہ اسپتال بین الاقوامی معیار کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس اقدام کے ذریعے انہیں مدد حاصل ہوگی اور ہم انہیں تعاون فراہم کریں گے۔"

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -