پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع

  پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع

  

کراچی (آئی این پی) قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کیلئے بھی خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا، پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کیلئے 17 مئی تک 9 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کیلئے 11سے 17مئی تک 9 پروازیں آپریٹ کرے گی، جس میں سے 7 اسلام آباد سے جب کہ 2 لاہور پروازیں لاہور سے روانہ ہوں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازیں پاکستان سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے آپریٹ کی جائیں گی۔پی آئی اے شیڈول کے مطابق پہلی پرواز 11مئی کو اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی ہے،جب کہ آج ایک اور خصوصی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر جائے گئی۔لاہور سے 13 مئی کو خصوصی پرواز لندن روانہ ہوگی جب کہ 14مئی کو اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کے لیے دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔15مئی کو لاہور سے مانچسٹر کے لیے خصوصی پرواز اڑان بھرے گی جب کہ 16 مئی کو اسلام آباد سے مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے دو خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس کے بعد 17مئی کو آخری پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گی۔

قومی ایئر لائن

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -