اوچشریف:3افراد میں کرونا کی تصدیق، ہیلتھ عملے کوالرٹ رہنے کاحکم

  اوچشریف:3افراد میں کرونا کی تصدیق، ہیلتھ عملے کوالرٹ رہنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان)اُوچ شریف میں کراچی سے آنے والی خاتون کے علاوہ مزید 3 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوگئی، محکمہ صحت نے رورل ہیلتھ سنٹر کے عملے کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اُوچ شریف کے نواحی موضع گمانی میں 20 سالہ نوجوان فرحان ولد محمد عابدمستوئی، 47 سالہ غلام نازک ولد فیض محمد اور 35 سالہ خاتون رضوانہ (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

بی بی زوجہ اللہ ڈتہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں غلام نازک کا تعلق سیت پور سے بتایا جاتا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل کراچی سے آنی والی خاتون بختو بی بی زوجہ منظور حسین میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کے رشتہ داروں اور دیگر ملنے والے 34 افراد کے کورونا وائرس کے تشخیصی سیمپلز لئے گئے تھے، جن میں سے مذکورہ بالا تین افراد کا رزلٹ پازیٹیو آیا ہے۔دریں اثناء رزلٹ مثبت آنے کے بعد سیت پور کا رہائشی 47 سالہ شخص غلام نازک اُوچ شریف کے مقامی تھانے میں یہ کہتے ہوئے آیا کہ مجھے کورونا ہے، مجھے جلدی بہاول پور بھجوایا جائے۔ تھانے میں موجود عملے نے فوری طور پر ریسکیو 1122 اور میونسپلیٹی عملے کی مدد سے مذکورہ شخص کو سول ہسپتال بہاول پور ریفرکردیا۔ بعد ازاں میونسپل کمیٹی اُوچ شریف سے جراثیم کش سپرے کی مشین منگوا کر تھانے کی بلڈنگ میں سپرے کرایا گیا۔ محکمہ صحت کے ضلعی حکام نے رورل ہیلتھ سنٹر اُوچ شریف کے عملے کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
حکم