سول ہسپتال عبدالحکیم میں 4834مریضوں کاعلاج، 44کو لیب ٹیسٹ کی سہولت فراہم،23افراددوسرے شہرمنتقل، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امجد علی کی بریفنگ

    سول ہسپتال عبدالحکیم میں 4834مریضوں کاعلاج، 44کو لیب ٹیسٹ کی سہولت ...

  

عبدالحکیم(سٹی رپورٹر) سول ہسپتال عبدالحکیم میں گزشتہ ماہ4834مریضوں کا علاج کیا گیا،44 کولیب ٹیسٹ کی سہولیات،23مریضوں کو بڑے ہسپتال میں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

ریفر کیا گیا،سینئرمیڈیکل آفیسر ڈاکٹرامجد علی کمبوہ نے بتایا کہ انہوں نے سول ہسپتال عبدالحکیم میں گزشتہ ماہ ڈاکٹرابوبکر،ڈاکٹر نورالصیام،لیڈی ڈاکٹرزہرہ اختر اورپیرامیڈیکس محمداعجاز،محمد یاسین،محمودطارق،نصرت علی،لیب ٹیکنیشن زاہد امین،ایکسرے ٹیکنیشن خضرعباس اور محمد حفیظ ارشد پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ4834مریضوں کا علاج معالجہ کیا جس میں 4567مریض آؤٹ ڈور اور 267کوان ڈورمیں طبی سہولیات دی گئیں،194ایمبرجنسی مریض دیکھے گئے جس میں 34روڈ ایکسیڈنٹ کو فرسٹ ایڈ دی گئی،22افراد کتے کے کاٹے کے ہسپتال لائے گئے جبکہ4 جلنے کے واقعات رونما ہوئے،35خواتین مریضوں کی نارمل ڈلیوریاں کی گئیں، علاوہ ازیں ہسپتال ہٰذا میں 44لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے ٹی بی کے 60مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے 2کیسز پازیٹیو نکلے، 43مریضوں کا الٹراساؤنڈ ہوا،3مریضوں کو ای سی جی کی سہولت دی گئی،87 مریضوں کے ایکسرے ہوئے اور21مریضوں کو ڈینٹل فزیشن نے چیک کرکے علاج کی سہولیات دیں،24 فیملی پلاننگ جبکہ124حاملہ خواتین مریضوں کو ہسپتال میں چیک کیا گیا، 23مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال اور نشتر ہسپتا ل ملتان شفٹ کیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ محدود سوسائل کے باوجودحکومتی ہدایات کے تحت کورونا وباء سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عمل پیراہوتے ہوئے مریضوں کا علاج جاری رکھا گیاہے اسکے علاوہ گزشتہ ماہ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالااور ڈپٹی کمشنرخانیوال نے ہسپتال ہٰذا کے دوروں کے دوران مجموعی کارکردگی پر اظہارِاطمینان کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -