چوری مقدمہ: ایس ایچ او جام پور اوردیگر اہلکاروں کو جرمانہ اداکرنیکا حکم
ملتان (خصو صی رپورٹر )ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے چوری کے مقدمہ میں ایس ایچ او جام پور سب انسپکٹر زبیر، اے ایس آئیز اللّٰہ وسایا(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
اور اختر کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے چونکہ تینوں افسران عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ فاضل عدالت نے مقدمہ نمبر 8/20۔109/20.
بجرم 458_380_411تھانہ جام پور میں پیروی پر پیش ہونے والے پولیس اہلکاروں کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس مقدمہ میں ملزمان غلام اصغر ولد صادق، ظفر ولد صادق اور عابد ولد صادق ملوث ہیں جن پر چوری کے مقدمات درج ہیں۔ عدالت عالیہ نے مندرجہ بالا افسران سے استفسار کیا تو مزکورہ افسران معزز عدالت کو مطمئن نہ کرسکے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے تینوں افسران کو بالترتیب ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کیے۔ سماعت پر ڈی پی او راجن پور کو طلب کیا گیا جنہوں نے پیش ہوکر معذرت کی لیکن پھر بھی جرمانہ معاف نہیں کیا گیا۔