ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں کاجیل کادورہ قیدیوں سے ملاقات،مسائل حل کرنیکا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں کاجیل کادورہ قیدیوں سے ملاقات،مسائل حل کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویزاقبال سپرا نے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سینئر سول جج لودھراں راؤ انیس احمداور سپریٹنڈنٹ جیل سید اسد کامران واجد بخاری بھی ان (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

کے ہمراہ تھے۔معزز جج نے عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ جیل آمد پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے معزز ججزکو سلامی پیش کی۔معزز جج نے جیل کے مختلف حصوں کچن اسیران،کرونا آئسولیشن سیل اور جیل ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیاہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویزاقبال سپرا نے معائنہ کے دوران اسیران سے ان کے مسائل دریافت کیے اور جیل انتظامیہ کو ان مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔
ملاقات