ڈکیت گینگز کیخلاف آپریشن، 5خطر ناک ملزم گرفتار، نقدی، سامان برآمد

  ڈکیت گینگز کیخلاف آپریشن، 5خطر ناک ملزم گرفتار، نقدی، سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگومنڈی(نامہ نگار)بین لااضلاعی لکھن اورپڈھیارڈکیت گینگزکے سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیے گئے۔لکھن اورپڈھیارڈکیت گینگ کے5ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں چھیناگیامال مویشی ونقدی برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق امین لکھوکانے لکھن ڈکیت گینگ جبکہ افتخارحسین نے پڈھیارڈکیت گینگ بناکرضلع وہاڑی، خانیوال، ساہیوال،لودھراں،بہاولنگراورپاکپتن کے علاقوں میں ڈکیتی وراہزنی کی (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

وارداتیں کرکے ات مچائی ہوئی تھی دونوں گینگزکے ڈاکو دن دیکھتے نہ رات جب چاہے لوگوں کولوٹ کرآسانی سے فرارہوجاتے تھے۔ڈی پی اووہاڑی احسان اللہ چوہان نے ایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی مہرریاض سیال کوملزمان کی گرفتاری کاخصوصی ٹاسک دیاتھاجس پرایس ایچ اومہرریاض سیال نے اپنی ٹیم سب انسپکٹررمضان فاروق،اے ایس آئی محمدعمران کے ہمراہ کئی دنوں کی کوشش کے بعدلکھن ڈکیت گینگ کے سرغنہ امین ولدعبداللہ لکھوکاکواس کے ساتھیوں منظورولدعبدالستار،صدیق ولدعباس لکھوکاساکنان بلاڑہ لکھوکاکوگرفتارکرکے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی ایک لاکھ82ہزارروپے نقدی اورناجائزاسلحہ جبکہ پڈھیارڈکیت گینگ کے سرغنہ افتخارحسین ولدشمیراورنورحسن ولدچاکرکوگرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی،موٹرسائیکل اورناجائزاسلحہ برآمدکرکے ملزمان کوحوالات میں بندکردیاہے۔ایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی مہرریاض سیال نے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کسی چیلنج سے کم نہ تھی لیکن ہماری کوشش اورمحنت سے اللہ تعالی نے ہمیں اس مشن میں سرخروکیاہے۔ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ہی تھانہ گگومنڈی کے علاوہ ضلع بھرمیں ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں خاطرخواح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
ڈاکو