جماعت اسلامی کے رہنما سید ذیشان اختر کی وفد کے ہمراہ آرپی او زبیردریشک سے ملاقات

جماعت اسلامی کے رہنما سید ذیشان اختر کی وفد کے ہمراہ آرپی او زبیردریشک سے ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر کی قیادت میں وفد نے نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر زبیر دریشک سے ملاقات کی،وفد میں امیر پی پی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

246 نصراللہ ناصر،الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر سید مقصود الحسن بخاری شامل تھے۔ملاقات میں سید ذیشان اختر نے آر پی او زبیر دریشک کی بہاولپور تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں غیر معمولی حالات میں پولیس کی کارکردگی کوسراہا اور کہا کہ پولیس بھی اس وقت ڈاکٹرز کی طرح فرنٹ لائن پر لڑنے والے قوم کے ہیرو ہے جس کی مثال یہ ہے کہ بہاولپورمیں 23 پولیس جوان اپنی فرائض سرانجام دیتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس پر ہم ان جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں اور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے پولیس کیساتھ تعاون کریں۔آر پی او زبیر دریشک نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض سرانجام دینے میں تمام تر خطرات کے باوجود سرگرم عمل ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کیساتھ تعاون کرئے تاکہ اس موذی وائرس سے ملک کو جلد از جلدپاک کیا جا سکیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -