سی ای اوز ہیلتھ کو میٹنگز‘ ٹریننگ کے حوالے سے قوائد و ضوابط پر عمل کرنیکی ہدایت

  سی ای اوز ہیلتھ کو میٹنگز‘ ٹریننگ کے حوالے سے قوائد و ضوابط پر عمل کرنیکی ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)پروگرام ڈائریکٹر آر ایم اینڈ نیوٹریشن پروگرام نے پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسران کو میٹنگز اور ٹریننگ کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے،تفصیل کے مطابق آئی آر(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

ایم اینڈ این سی ایچ پروگرام پنجاب کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسران اور ڈسٹرکٹ کور آرڈینیٹر کو ہدایات کی گئی ہیں کہ میٹنگ اور ٹریننگ کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز بنائی گئی ہیں جن کے مطابق کوئی ملازم بھی ہاتھ نا ملائے، ہاتھوں کو وقتاً فوقتاً صابن سے دھویا جائے، چہرے اور ناک اور کانوں کو بھی ہاتھ لگانے سے اجتناب کیا جائے، جبکہ کم از کم 3 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، اسی طرح کام کی جگہ کو صاف رکھا جائے، جبکہ کورونا وائرس کے بچاو کے حوالے سے پوسٹرز بھی میٹنگ والی جگہ پر ا?ویزاں کئے جائیں، میٹنگ کے لیے کوشش کی جائے ا?ن لائن ویڈیو ایپلیکیشن کو استعمال کیا جائے، جبکہ میٹنگ یا ٹریننگ میں حصہ لینے والے تمام افراد کا ڈیٹا بھی رکھا جائے اور ان تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -