اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنز کے زیراہتمام آن لائن کوئز مقابلے سٹوڈنٹس کو بھرپور شرکت کی ہدایت

  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنز کے ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ہدایت پر طلبہ وطالبات کو کووڈ19بحران اور لاک(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

ڈاؤن کے دوران مختلف صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے فیکلٹیز اور شعبہ جات پروگرام ترتیب دے رہے ہیں۔ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسزکے زیر اہتمام آن لائن کوئز مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر ساجد حمید پرنسپل ویٹرنری کالج کے مطابق ویٹرنری طلباء اپنے نصابی مضامین سے متعلق کوئز میں شریک ہوں گے۔ یہ کوئز پروگرام 20مئی کو سہ پہر تین بجے منعقد ہو گا جسکی تفصیلات سوشل میڈیا پر دے دی گئی ہے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -