ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کاجیل کادورہ،6قیدی رہاکرنیکا حکم

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کاجیل کادورہ،6قیدی رہاکرنیکا حکم

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ نے سینئر سول جج وہاڑی چوہدری شہزاد انورکے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے جیل میں کورنا وائرس کے حوالے سے حفاظتی (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

اقدامات اور جیل کی صفائی ستھرائی کو سراہا۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رضوان سعید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز و دیگر آفیسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائر س سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے قیدیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے اس موقع پر جج نے 06 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -