ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کاسنٹرل جیل کادورہ، سیکورٹی انتظامات کاجائزہ

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کاسنٹرل جیل کادورہ، سیکورٹی انتظامات کاجائزہ

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جا ئزہ لیا. سول ججز حافظ محمد اقبال کلیار، ندیم عباس ساقی،سپرنٹنڈنٹ (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈاور سزائے موت بلاک کامعائنہ کیا اوراسیران سے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کوبھی چیک کیا. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث چھ قیدیوں مراد ولد گلن خان،یاسر ولد علی محمد، سید کمال شاہ ولد عابد حسین، سیف اللہ ولد منظور، محمد وسیم گلزار ولد گلزار علی اور شریف ولد اللہ ڈیوایا کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہاکرنے کے بھی احکامات جاری کیے.

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -