وزیراعلی کامتوقع دورہ،ملتان میں سڑکوں کی صفائی کیلئے آپریشن شروع

      وزیراعلی کامتوقع دورہ،ملتان میں سڑکوں کی صفائی کیلئے آپریشن شروع

  

ملتان (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے متوقع دورہ ملتان کے موقع پرڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر شہر کو سجانے اور سنوارنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جب کہ ویسٹ منیجنبٹ کمپنی نے سڑکوں اور شاہراہوں کی خصوصی صفائی ستھرائی کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،ائرپورٹ روڈ، بوسن روڈ، خانیوال روڈ اور مظفر آباد روڈ کی خصوصی (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

صفائی جاری ہے،ڈیوائڈرز کی سکریپنگ اور گرین بیلٹ سے کچرا بھی صاف کیا جارہا ہے،چونگی نمبر1 سے سیوڑا چوک کے راستے سیداں والا بائی پاس تک ہیوی مشینری صفائی میں مصروف ہے،ساتھ ہی شہر کے احساس کفالت سنٹرز کے اطراف میں صفائی کے خصوصی انتظامات جاری ہیں، سنٹرز اور سڑکوں کی ڈس انفکشن بھی زوروں پر ہے،سرکٹ ہاوس، نشتر ہسپتال،کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور چلڈرن ہسپتال جانیوالے راستے چمکا دئے گئے ہیں۔گزشتہ روزایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا اورصفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کے افسران گندم خریداری مراکز پر انتظامات کی پڑتال میں بھی مصروف ہیں اورمختلف محکموں کی طرف سے کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو بریفنگ دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -