دائرہ دین پناہ:گھرپر چھاپہ، گندم کی 600سے زائد بوریاں برآمد

  دائرہ دین پناہ:گھرپر چھاپہ، گندم کی 600سے زائد بوریاں برآمد

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)محکمہ خوراک پنجاب کی گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کوروکنے کیلئے کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے،گزشتہ روز مخبری پر فوڈ انسپکٹر ملک قیصر محمود ہنجراء نے نائب تحصیلدار میاں الیاس قریشی کے ہمراہ دائرہ دین پناہ کے قریب چھپری اڈہ پر ریاض احمد کے گھر چھاپہ مار اور ذخیرہ کی گئی 6سو پی پی سی تھیلہ گندم برآمدکرکے قبضہ میں لے لی،گندم کوضبط کرتے ہوئے سرکاری تحویل میں لے کرسرکاری گندم خریداری مرکز بھجوادیا (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

ہے جبکہ ریاض ھسین کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ استغاثہ بھجوا دیا ہے،پولیس دائرہ دین پناہ نے فوڈ انسپکٹر ملک قیصر محمود ہنجراء کی مدئیت میں ذخیرہ اندوز ریاض احمد کے خلاف مقدمہ نمبر193/20زیر دفعہ خلاف فوڈ گرین لائسننگ کنٹرول آرڈر 1997 ترمیم شدہ اور فوڈ سٹیمپ کنٹرول ایکٹ 1958 کی شق3/ 6 کے تحت درج کرلیا ہے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -