آپریشن کے بعد مافیا متحرک، ریلوے افسروں کوبلیک میل کرنیکا سلسلہ شروع

  آپریشن کے بعد مافیا متحرک، ریلوے افسروں کوبلیک میل کرنیکا سلسلہ شروع

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)حساس ادارے سمیت ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی،محکمہ انہار،نیشنل ہائی ویزاتھارٹی اوردیگرمحکموں کے تعاون سے ملتان مظفرگرھ کے درمیان دریائے چناب کاپانی رواں دواں رکھنے اورریلوے اراضی واگزارکروانے کے لئے ریلوے انتظامیہ کی طرف سے کیاگیاآپریشن دردسربن گیاہے۔مافیانے آپریشن کرنے والے ریلوے افسران کومختلف(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

طریقوں سے بلیک میل کرناشروع کیاہواہے۔گزشتہ دنوں ریلوے چناب ویسٹ بینک اسٹیشن سے ملحقہ ریلوے اراضی سے نامعلوم چوردرختوں کے بڑیلڑے چوری کرتے ہوئے اپنے ہی کاٹے گئے درخت کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔ہلاک ہونے والے شخص اوراس سے ہمراہ لانے والے ملزمان کے خلاف تھانہ مظفرگڑھ نے مقدمہ درج کیاتوفریقین نے تھانہ میں صلح صفائی کرلی جبکہ ریلوے چوکیدارکی درخواست پرایک اورپرچہ درج کرکے تھانہ مظفرگڑھ نے کاروائی شروع کی توگزشتہ سال دریاکے راستے میں ریلوے اراضی پرقبضہ کرکے باغ اورفصلیں کاشت کرنے والے ایک مقامی پٹواری اس کے بیٹے اوردیگرمقامی قابضین جن کے خلاف حساس ادرے،محکمہ انہار،این ایچ اے اوردیگرمحکموں کی رپورٹ پرمحکمہ ریلوے نے کاروائی کرکے اپنا12ایکڑسے زائدرقبہ واگزارکرواکردریاکے پانی کاراستہ بحال کردیاتھامتحرک ہوگئے۔بتایاجاتاہے کہ قبضہ مافیانے درخت چوری میں ملوث افراداورجاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاسے رابطہ کرکے ریلوے انتظامیہ سے کچھ نہ کچھ رقم نکلواکردینے کی یقین دہانی کروائی اورمختلف فورم پردرخواست بازی شروع کردی کہ ریلوے افسران خود درخت چوری کرورہے تھے ان کی غفلت سے ایک قیمتی جان ضائع ہوگئی ہے۔معلوم ہواہے کہ گزشتہ سال بھی ریلوے انتظامیہ نے درخت چوری میں ملوث افرادکے خلاف ایف آئی آردرج کروائی تھی۔جس میں گزشتہ دنوں درخت چوری کرنے کے دوران ہلاک ہونے والے کاقریبی عزیزکانام بھی شامل تھا۔بتایاجاتاہے کہ قبضہ واگزارکروائے جانے کے بعدسے قبضہ مافیامحکمہ ریونیوکے پٹواری اوردیگرمقامی افرادریلوے کی سینکڑوں ایکڑاراضی کے لئے دردسربنے ہوئے ہیں۔ریلوے اراضی سے مٹی اوردرخت چوری کومعمول بنایاہواہے۔اوراب ریلوے انتظامیہ کوبلیک میل کرنے کے لئے درخت چوری کرنے کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کوریلوے افسران کی پرائیوٹ لیبرثابت کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔اس سلسلہ میں انسپکٹر آف ورکس کفائت اللہ کاکہناہے کہ ریلوے پرپرائیوٹ لیبرکے ذریعے چوری کاالزام بھونڈامذاق ہے ریلوے کے پاس اپنی اتنی لیبرنفری ہے جیسے کسی بھی مقام پرکام لیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ چوروں کے خلاف ایف آئی آردرج کروادی گئی ہے اورنہ تودرخت چوروں سے اورنہ ہی قبضہ مافیاسے بکیک میل ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -