ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار، بجلی سپلائی متاثر

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار، بجلی سپلائی متاثر

  

ملتان،وہاڑی (نیوز رپورٹ،بیورو رپورٹ، نامہ نگار)ملتان سمیت شہروں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو سحری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیل کے مطابق گزشتہ شب گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے اور بجلی کی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

فراہمی منقطع ہو گئی شہر اور گردونواح کے اکثر علاقے رات بھر اندھیرے میں ڈوبے رہے سحری کے وقت بھی بجلی نہ ہونے سے روزہ داروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والی اس بارش سے گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ریجن بھر میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے بجلی سسٹم کو بھاری نقصانات کا سامناکرناپڑا ہے جبکہ سوموار کی شام اور رات میں مسلسل بارشوں سے بجلی کی فراہمی بھی متاثرہوئی۔ ملتان، شجاع آباد، خانیوال، کبیروالہ، وہاڑی، میلسی، بوریوالہ، بہاولپور، کہروڑپکا، لودھراں، صادق آباد، خانپور، رحیم یار خان، پاکپتن، چیچہ وطنی، ساہیوال، بہاولنگر، ہارون آباد، مظفرگڑھ، علی پور، کوٹ ادو، لیہ، ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور سمیت ریجن بھر کے مختلف علاقوں میں مسلسل اور تیز بارش سے فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی اور کئی علاقوں میں ہائی ٹینشن اور لوٹینشن پولز سمیت تاریں گرنے کے واقعات رونماہوئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاورکنٹرول سنٹر میں بجلی فراہمی کے کاموں کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔انہوں نے میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو بجلی بحالی کے احکامات جاری کئے اور لائن سٹاف کو سیفٹی پالیسی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے اور سب ڈویڑنوں کے دفاتر اور فیلڈ سٹاف کی گاڑیوں میں دستانے، صابن، ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز دستیاب کرنے اور انکا بار بار استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

بارش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -