جعلی ٹرانسفر: سابق ای ٹی او ایکسائز سمیت 3ملزموں کے وارنٹ گرفتاری
ملتان (خصو صی رپورٹر)اینٹی کرپشن عدالت ملتان نے سابق ای ٹی او ایکسائز یوسف ورک سمیت تین ملزموں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔شہری محمد شہزاد فرید کی گاڑی 2013 میں چوری ہوئی۔ (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
جسکو ایکسائز اہلکاروں نے 2016 میں بھاری نذرانہ لیکر جعلی ٹرانسفر کردیا۔ایکسائز اہلکاروں پر کینسل شدہ رجسٹریشن بک پر جعلی ٹرانسفر کرکے اصل ریٹرن فائل بھی چوروں کو دینے کا الزام ہے۔یاد رہے کہ یوسف ورک کا تعلق لاہور اور کار چوروں اختر اور فخر زمان کا تعلق ضلع اوکاڑا پتوکی سے ہے۔ ایکسائز اہلکار حسن عباس،آصف نواز و دیگر کے خلاف اس سے قبل بھی کرپشن کی کئی سنگین انکوائریاں زیر سماعت ہیں۔ جو گرفتاری کے ڈر سے ضمانت کے لیے بھی رجوع کرچکے ہیں۔ تین ماہ قبل ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ مدعی کی جانب سے تحریری درخواستیں دینے کے باوجود ایکسائز اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع نہیں ہوسکی۔
وارنٹ گرفتاری