جتوئی: افسر کی کرپشن بے نقاب، جرنلٹس کیخلاف کارروائیاں تیز،پریس کلب دفتر مسمار،مختلف صحافتی تنظیموں کاشدید احتجاج ہنگامی اجلاس طلب، اہم اعلان متوقع

  جتوئی: افسر کی کرپشن بے نقاب، جرنلٹس کیخلاف کارروائیاں تیز،پریس کلب دفتر ...

  

مظفرگڑھ، چوک پرمٹ (سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)کرپشن بے نقاب کرنے جتوئی کا ایک افسر بوکھلا گیا اور دفتر تحصیل پریس کلب جتوئی کومسمار کر دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کئی دنوں سے جتوئی کے اہم آفیسر اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کے خلاف کرپشن کی نشاندہی کی گئی جس پرافسراور میونسپل کمیٹی جتوئی کے اہلکار بے قابو ہوگئے اور جتوئی پریس کلب کے دفترسے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، کیمرے، قیمتی دستاویزات زبردستی اپنے ساتھ لے گئے جس پر پریس کلب کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں آفیسر جتوئی کی اس مذموم حرکت کی بھر پور مذمت کی گئی اور اس حرکت کو آزادی صحافت پر حملہ تصور کیا گیا اجلاس کے شرکا نے کہا کہ کرپٹ مافیا کیخلاف جہاد جاری رہے گا اس کے علاوہ صحافتی تنظیموں آر یو جے، تنظیم میڈیا پاکستان اور گلوبل یونین آف جرنلسٹس نے بھر پور مذمت کرتے ہوئے صحافتی برادری سے اظہار یک جہتی کیا اجلاس کے بعد صحافیوں نے افسر کے خلاف کاروائی کیلئے تحریری درخواست دی جبکہ آج ریجنل یونین آف جرنلسٹس نے ضلعی عہدیداران و اراکین کا اجلاس طلب کر لیا اس موقع پر ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی، ملک اقبال ببر، حبیب اللہ خان چنگوانی، وزیر احمد ملک، شکیل خان غزلانی،ارشاد خان لغاری، اصغر خان لغاری,شبیر خان، نازک خان، کامران ظفر بھٹی، محمد شفیع قادری، زاہد شفیع مہروی، وسیم عباس لودھی،ملک نذیر احمد، ملک محمد نواز،محمد حسین خان، محمد عمران، عدنان فدا و دیگر نے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی اور بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا جبکہ دفتر مسمار ہونے کی خبر ملنے پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل جتوئی کے صدر ڈاکٹر زبیر قادر گٹ، جنرل سیکریٹری طارق خان غزلانی، سابق ناظم خالد عباس خان جتوئی، سابق چیئرمین ارشد مشتاق کھلنگ، سابق صدر بار جتوئی عبدالقیوم خان احمدانی، نصراللہ خان گوپانگ ایڈوکیٹ، سہیل اختر غوری، سمیت سول سوسائٹی نے بھر پور مذمت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -