ٹاؤن کمیٹی ملازمین کی 5 روز بھی ہڑتال‘ گلیاں فلتھ ڈپو میں تبدیل

  ٹاؤن کمیٹی ملازمین کی 5 روز بھی ہڑتال‘ گلیاں فلتھ ڈپو میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دھنوٹ(نمائندہ خصوصی) 4ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے ملازمین کی پانچویں روز بھی ہڑتال جاری رہی۔چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کہروڑ پکاراؤ محمد عمران نے ملازمین سے ملاقات کی اورانہیں یقین دلایا کہ میں ڈ پٹی کمشنر لودھراں سے ملاقات کر کے ان کی تنخواہیں جاری کرانے کی بات کروں گا۔پانچ روز سے دھنوٹ شہر میں صفائی ستھرائی کا کام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے تمام شہرفلیتھ ڈپو کی شکل اختیار کئے ہوئے ہے۔ شہر کی کسی بھی گلی سے گزرنا محال ہو(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

چکا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم درجہ چہارم کے ملازمین ہیں۔ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ کم ہونے کے باوجود ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔ ہمارے گھروں میں فاقوں کا راج ہے۔ ہماری نوبت بھیک مانگنے تک پہنچ چکی ہے۔ بچوں کو بہلا پھسلا کر بھوکا سلانا پڑ رہا ہے۔محمد عاصم،نذیر احمد،الطاف حسین،مصور نور،محمد اقبال عرف نتھا،لیاقت،اللہ بخش ودیگر ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم پر رحم کرتے ہوئے ہماری تنخواہیں جاری کی جائیں۔ادھر دھنوٹ میں ٹاؤن کمیٹی ملازمین کی ہڑتال کی و جہ سے تمام شہر فیلتھ ڈپو کی شکل اختیار کر گیا۔گلیوں میں کیچڑ و گندے پانی کی وجہ سے خواتین اور نمازیوں کا گزرنا محال ہو گیا۔مین روڈ،محلہ راجپوتاں،سنتو والا،دھنوٹ خورد،ریاض آبادکالونی،محلہ مغلپورہ،محلہ دین پورہ،سیرانی محلہ، گلی بیریاں والی،فیض آباد،منشی والاو دیگر علاقے کالے پانی کامنظر پیش کررہے ہیں۔محلہ راجپوتاں میں وقاص عرف بلو ودیگر مجبوراً خود سیوریج کی صفائی کرنے لگے مگر ناتجربہ کاری کی بنیاد پر ناکامی ہوئی۔شہریوں سلیم حنیف،محمد یٰسین دکاندار،مدثر،محمد اسماعیل شاہ،محمد اسلم عرف بڈو دکاندار،تاجر برادری،علمائے دین،سیاسی وسماجی شخصیات نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں اوربنیادی سہولیات بہم پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوکل گورنمنٹ سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کرتے ہیں۔
تبدیلی