لائیو سٹاک ڈاکٹر کاقتل ٹریس،اہلیہ آشنا سمیت گرفتار

  لائیو سٹاک ڈاکٹر کاقتل ٹریس،اہلیہ آشنا سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) پولیس بی زیڈ نے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر کے قتل کو ٹریس کرلیا ہے۔قتل میں مقتول کی اہلیہ ملوث تھی جس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر ڈاکٹر سہیل کو قتل کرنے کی پلاننگ کی ڈاکٹر سہیل کی اہلیہ صوبیہ اور آشنا نعمان دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔واضح رہے کہ 20 مارچ کو ملتان پبلک روڈ پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر سہیل کو قتل کیا گیا تھا جو رات ساڑھے آٹھ کے قریب ملتان پبلک سکول روڈ اپنی جیپ پر بیوی کے ساتھ جا رہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ڈاکٹر سہیل پر پسٹل سے فائر کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا اور نشتر ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی واقعہ کا مقدمہ تھانہ بی زیڈ میں درج کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش پولیس نے مقدمہ کو ٹریس کر کے ملزمان نعمان اورصوبیہ کرن جو مقتول کی بیوہ ہے کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے باہمی منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ملزم زمان علی سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا ہے دونوں ملزمان پولیس حراست میں ہیں۔اس حوالے سے ملتان پولیس افسران ایس ایس پی انوسٹی گیشن ربنواز تلہ،ایس پی گلگشت احمد شاہ،ڈی ایس پی گلگشت طاہر مجید اور ایس ایچ او بی زیڈ بشیر ہراج نے پریس کا نفرنس بھی کی۔افسران نے بتایا کہ پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا ہے جسکے لئے پولیس بی زیڈ داد کی مستحق ہے۔افسران نے مزید بتایا کہ پولیس بی زیڈ نے دوسری بڑی کا روائی کرتے ہوئے تنویر گینگ کے سرغنہ تنویر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ریال، ڈالر، پرائز بانڈ اور سامان جن کی کل مالیت 23 لاکھ روپے سے زائد ہے برآمد کر لیا جبکہ واردات میں استعمال کیا جانے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔ افسرا ن نے پولیس کاروائی کی مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیو ملتان پولیس نے شفقت علی گینگ کے 3 ملزمان شفقت علی، رمضان اور محمد اقبال کو گرفتار کر کے 6 لاکھ روپے سے زائد نقدی، واردات میں استعمال ہونے والے 2 پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر لئے گئے۔افسران کے مطا بق ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں سرقہ اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی.گرفتار ملزمان نے متعدد چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشافات کئے ہیں جن سے مزید مال مسروقہ کی برآمدگی متوقع ہے. گرفتار ملزمان سرقہ اورسرقہ بالجبر کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔
گرفتار