محکمہ انہار، پرفارمنس سیکورٹی کی رقم طلب کرنے کیخلاف درخواست نمٹادی گئی
ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے محکمہ انہار ڈیرہ غازی خان کی جانب سے پرفارمینس سیکورٹی کی رقم طلب کرنے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر انہار کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو گریونیس کمیٹی کے سامنے پیش کریں جو اس(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
معاملے کو قانون کے مطابق طے کرے پٹشنر کے حقوق بھی اس فیصلے سے مشروط ہوں گے۔ فاضل عدالت میں میں پٹیشنر رانا لیاقت علی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ محکمہ انہار میں پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2009 پر عمل کرتے ہوئے ٹینڈرز کرائے گئے بعد ازاں اس سے ایڈیشنل پرفارمنس سکیورٹی غیر قانونی طور پر طلب کی گئی حالانک اس نے مقابلے میں سب سے کم بولی پر ٹینڈر لیا جو کہ سرکاری تخمینہ سے کہیں کم تھا رولز 2014 کی دفعہ 56 کے منافی پرفارمنس سکیورٹی طلب کی جا رہی ہے جو کہ خلاف قاعدہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ گرینیونس کمیٹی کو پٹشنر کی شکایت اور درخواست کا اکٹھا فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔