کورونا، خواتین ورلڈکپ اور انڈر 19ورلڈکپ کے کو الیفا ئنگ راؤنڈ ملتوی

  کورونا، خواتین ورلڈکپ اور انڈر 19ورلڈکپ کے کو الیفا ئنگ راؤنڈ ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آئی این پی) کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دو بڑے ایونٹ ملتوی کر دیئے گئے، خواتین ورلڈ کپ اور انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ مقرر کردہ وقت پر نہیں ہونگے۔آئی سی سی نے خواتین ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا، عالمی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ تین سے انیس جولائی تک سری لنکا میں منعقد ہونے تھے۔انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ چوبیس سے تیئس جولائی تک ڈنمارک میں منعقد کیے جانے تھے، ویمینز کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار اکیس میں نیوزی لینڈ میں شیڈول ہے جبکہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار بائیس میں کھیلا جانا ہے۔