وقار یونس کے کپتان بننے کے بعد باہر بیٹھنا پڑا، اظہر محمود

وقار یونس کے کپتان بننے کے بعد باہر بیٹھنا پڑا، اظہر محمود

  

لندن (آئی این پی) پاکستان کے سابق بولنگ کوچ اور ٹیسٹ کرکٹراظہر محمود کا کہنا ہے کہ وقار یونس کے کپتان بننے کے بعد انہیں بینچ پر بیٹھنا پڑا تاہم وہ کسی کو اس بات کا ذمہ دار نہیں ٹھہراسکتے، جو نصیب میں تھا وہ ملا، ٹیسٹ کیریئر تو جلد ہی رک گیا اور ون ڈے کیریئر بھی کافی اتار چڑھاو کا شکار رہا جس کی وجہ سے وہ بھی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے تھے۔

 واضح رہے کہ اظہر محمود کی جگہ وقار یونس کو بولنگ کوچ بنایا گیا ہے۔ پیر کو ایک انٹرویو میں انہوں نے ٹیم میں ان اور آؤٹ ہونے سے پرفارمنس متاثر ہوئی۔ میچ فکسنگ کے معاملات پر بس اتنا کہیں کہ گے 90 کی دہائی میں معاملہ حل کردیتے تو آج ساری باتیں نہیں ہورہی ہوتیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -