حنیف محمد کا ریکارڈ توڑنا کشش کا باعث نہیں تھا،انضمام الحق
کراچی(یواین پی)سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ حنیف محمد کی سب سے بڑی پاکستانی اننگز کا ریکارڈ توڑنا ان کیلئے باعث کشش نہیں تھا البتہ اگر وہ کوئی ورلڈ ریکارڈ ہوتا تو وہ لازمی طور پر اسے عبور کرنے کی کوشش کرتے۔انضمام الحق نے 2002 میں نیوزی لینڈ کیخلاف 329 رنز کی اننگز کے حوالے سے واضح کیا کہ انہیں حنیف محمد کا ریکارڈ توڑنے کی کوئی خواہش نہیں تھی کیونکہ کسی پاکستانی پلیئر کا ریکارڈ توڑنا ان کیلئے باعث کشش نہیں تھا لیکن اگر ورلڈ ریکارڈ ہوتا تو صورتحال یکسر مختلف ہوتی ہ اختتامی کھلاڑی کیساتھ کھیلتے ہوئے سٹروکس کا سہارا لیا اور باؤنڈری لائن پر کیچ ہو گیا اگر کوئی اچھا بیٹسمین سامنے ہوتا تو وہ اننگز جاری رکھتے۔