عثمان بزدار چینی آٹا کمیشن کے سامنے پیش ہوں،عظمیٰ بخاری

عثمان بزدار چینی آٹا کمیشن کے سامنے پیش ہوں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار سے چینی،آٹے چوری کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا مطالبہ،عثمان بزدار چینی اور آٹے چوری میں آپ کے لیڈر بینی فشری اور آپ سہولت کار ہیں۔بزدار صاحب اب کرپشن کرپشن اور چور ڈاکو کا راگ الاپنا بند کردیں۔چوری اور ڈاکے کی واردات کا سراغ اب وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس تک جارہا ہے۔بزدار صاحب کرونا کیخلاف لڑنے کیلئے آپ کے پاس قابلیت اور صلاحیت کی شدید کمی ہے۔

کرونا کو شکست باتوں اور دعووں سے نہیں دے جاسکتی۔بزدار صاحب آپ صرف کمیشن اور حصے وصول کرنے پر اپنی توجہ مبذول رکھیں۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاپاناما لیکس میں پھرتیاں دیکھانے والا نیب اور ایف آئی اے اب پھرتی کیوں نہیں دیکھارہا؟۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -