تحریک انصافپیف پارٹنرزکو فوری انصاف دے،محمد وسیم

تحریک انصافپیف پارٹنرزکو فوری انصاف دے،محمد وسیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور میں نیپ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام صدر نیپ محمد وسیم کی زیر صدارت کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ میں جنرل سیکرٹری نیپ میاں مقصود احمد،فنانس سیکرٹری علی جان اور نیپ کوآرڈینیٹر محمد طارق نے شمولیت اختیار کی،اس موقع پر صدر نیپ کا کہنا تھا کہCMIT رپورٹ میں پیف پارٹنر پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں۔صدر نیپ کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت سے فوری انصاف چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی کا تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کرنا معنی خیز ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ساری صورتحال پر از خود نوٹس لیں اور پیف پارٹنر پر کی گئی ایف آئی آرز کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ تمام واجب الادارقومات کی فوری ادائیگی کی جائے۔ فیز 9 کے پرائمری سکول پورشن کی پیمنٹ بھی فوری دی جائے۔چولستان کے سکول مالکان کے ساتھ انصاف کیا جائے،ٹوائس فیلورز کی مکمل پیمنٹ ادا کی جائے۔رجسٹریشن اور، ب، فارم کے مسائل کا فوری حل کیا جائے۔ پیف سکولوں کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر فوری طور پر حل کیا جائے۔ اور پیف کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -