حکومت متوسط طبقہ کو بھوک اور غربت سے مارناچاہتی ہے،ریاض جٹ

حکومت متوسط طبقہ کو بھوک اور غربت سے مارناچاہتی ہے،ریاض جٹ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما ریاض جٹ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کی بجائے متوسط طبقہ کو بھوک اور غربت سے مارنا چاہتی ہے غریبوں کے گھر گھر راشن اوردرمیانے طبقہ کے کاروباری حضرات تک حکومتی امداد پہنچتے سے پہلے وہ دنیا سے رخصت ہو چکے ہوں گے۔حکومتی غیر متواز ن پالیسیاں ملکی تباہ اور عوام میں بے چینی کا سبب بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے غریب عوام کے لئے حکومت عملی طور پر کچھ نہیں کر سکی۔ حکومت ہوش کے نا خن لے۔عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بھی پاکستان میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

حکومت کے پاس موجود تمام کارتوس چلے ہوئے ہیں نیا پاکستان اور تبدیلی محض عوام کو دھوکا اور سیاسی انتخابی نعروں کے سوا کچھ نہیں۔ذخیرہ اندوزوں اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف حکومت کاروائی کرنے سے گھبرا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -