اساتذہ کی تنخوا ہوں، الاؤنسز میں اضافہ کی حتمی تجا ویز وزیراعظم کو ارسال

  اساتذہ کی تنخوا ہوں، الاؤنسز میں اضافہ کی حتمی تجا ویز وزیراعظم کو ارسال

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کی سپریم کونسل کے ممبران سید سجاد اکبر کاظمی، چوہدری محمد سرفراز، جام صادق، رانا لیاقت علی، رانا الطاف، عبدالقیوم راہی رانا انوار، صفدر کالرو، امتیا ز طاہر نے ضلعی صدور کی مشاورت سے آئندہ مالی سال 2020-2021 کے لئے اساتذہ و سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و الاؤنسز میں اضافہ کے لئے حتمی تجاویز مرتب کرکے وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری سکولز پنجاب کو ارسال کی ہیں کہ اساتذہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، معاشی تفکرات سے آزاد استاد ہی تعلیمی ترقی کا ضامن ہے۔ گزشتہ اور رواں سال خوفناک مہنگائی نے معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح اساتذہ کی معاشی حالت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔اس لئے اساتذہ کو خوشحال بنانے کے لئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -