14گرانفروش گرفتار، ایک لاکھ 86ہزار روپے جرمانہ

14گرانفروش گرفتار، ایک لاکھ 86ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 648 انسپکشنز کیں، 94 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور01 لاکھ 86 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ14 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 14 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ04 گراں فروشوں کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اور منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔